جو بائیڈن

جوبائیڈن کا 2024 کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا ارادہ،باضابطہ اعلان موخر

واشنگٹن( گلف آن لائن)امریکی صدر جو بائیڈن نے پیر کے روز کہا ہے کہ وہ 2024 میں دوبارہ انتخاب لڑنے کاارادہ رکھتے ہیں لیکن وہ ابھی تک اس کااعلان کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں

۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں بائیڈن نے کہا کہ میں آیندہ صدارتی انتخابات میں امیدوارہونے کا ارادہ رکھتا ہوں مگرہم ابھی تک اس کا اعلان کرنے کو تیار نہیں ہیں۔جوبائیڈن نے کہاکہ 2024 میں ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار بننے کاارادہ رکھتے ہیں۔

بائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس دونوں نے کہا کہ وہ مل کرانتخاب لڑیں گے۔متعدد نامعلوم ذرائع نے بتایاکہ وائٹ ہائوس کے اعلی مشیران بائیڈن کی دوبارہ انتخابی مہم شروع کرنے کے بارے میں حتمی فیصلہ کرنے کوتیار ہیں۔اس معاملے سے آگاہ ایک ذریعے نے بتایا کہ فیصلے کا حصہ توختم ہوچکا ہے، لیکن انھوں نے پہلے ہی جو فیصلہ کرلیا ہے،اس کا اعلان کرنا ابھی باقی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں