عماد وسیم

پرواہ نہیں آگے کیا ہوگا، موقع ملا ہے اس سے فائدہ اٹھانا ہے’عماد وسیم

لاہور (گلف آن لائن) آل رائونڈر عماد وسیم نے کہا ہے کہ مجھے اس کی پرواہ نہیں کہ آگے کیا ہوگا، جو موقع ملا ہے اس سے فائدہ اٹھانا ہے۔انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کی پرفارمنس کی بنیاد پر کم بیک ہوا جو بہت شاندار رہا۔پروفیشنل کرکٹر کا یہی کام ہوتا ہے کہ اسے جو پلیٹ فارم ملے پرفارم کرے۔

پی ایس ایل ایک اہم لیگ ہے اس کی پرفارمنس بڑی اہمیت کی حامل ہے۔عماد وسیم کا کہنا تھا کہ مقصد یہی تھا کہ پرفارمنس اچھی ہو، ذاتی کارکردگی اچھی رہی لیکن ٹیم نہ جیت سکی۔ان کا کہنا تھا کہ ابھی ورلڈکپ دور ہے لیکن ٹی ٹونٹی کا ہر میچ اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے بڑے نام آئی پی ایل میں کھیل رہے ہیں لیکن دورے پر آئی ان کی ٹیم اچھی ہے۔عماد وسیم کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کو آسان حریف نہیں سمجھتے، اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں