'ڈاکٹر شاہد صد یق

پی ڈی ایم نے پاکستان کو سیاسی، معاشرتی طور پر تباہ کر دیا’ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور( گلف آن لائن)تحریک انصا ف کے بانی رکن امیدوار حلقہ پی پی 160 ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہاکہ پی ڈی ایم نے پاکستان کو سیاسی، معاشرتی طور پر تباہ کر دیا،ملک ڈیفالٹ کی طرف بڑھ رہا ہے حکمران اقتدار سے چمٹے رہنے کیلئے ہر روز نئی نئی چالیں چل رہے ہیں،گزشتہ ایک سال میں اتحادی حکومت ہر ہر محاذ پر ناکام ہے اور زور زبردستی اقتدار سے چمٹی ہوئی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ اسحاق ڈار پاکستان کی تاریخ کا نا کام اور بدنام ترین وزیر خزانہ ہے ڈالر کو کنٹرول کرنے اور آئی ایم ایف کیساتھ مذاکرات کے دعوے کرنیوالے نے ایسی پالیسیاں دی ہیں جس سے پاک وطن مسائل اور بحرانوں کی دلدل میں دھنستا چلا جارہا ہے حکومت الیکشن سے مکمل طور پر راہ فرار اختیار کئے ہوئے ہے اب قراردادوں کے ذریعے سپریم کورٹ کی طرف سے ملنے والی ڈیڈلائن کو عبور کرنے کیلئے ڈرامے بازیاں کی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ملکی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے لٹیرے الیکشن سے راہ فرار چاہتے ہیں لیکن پاکستانی قوم اب انہیں الیکشن اور ملک سے بھاگنے نہیں دے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں