آئی ایم ایف

حکومت نے مزید تین ارب ڈالر کی فنانسنگ کا پلان آئی ایم ایف کو فراہم کردیا

اسلام آباد(گلف آن لائن) حکومت نے تین ارب ڈالر کی مزید فنانسنگ کا پلان بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو فراہم کردیاہے۔

منصوبے کے تحت عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے علاوہ جینیوا میں ہونیوالی ڈونرز کانفرنس میں ممالک اور اداروں کی جانب سے کیے گئے وعدوں کے تحت پاکستان کو مالی امداد ملے گی۔

تاہم پاکستان کو آئی ایم ایف سے اسٹاف سطح کے معاہدے کا انتظار ہے جس کے بعد ڈونر اداروں اور ممالک سے فنانسگ آسان ہو جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں