دالوں، چینی

رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 5.56 فیصد کمی

مکوآنہ (گلف آن لائن)ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 5.56 فیصد کمی ہوئی ہے۔موجودہ مالی سال لارج سکیل مینوفیکچرنگ کی کارکردگی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فروری 2023 میں گزشتہ سال فروری کے مقابلے پیداوار 11.6 فیصد کم رہی، جولائی تا فروری ٹیکسٹائل سیکٹر کی پیداوار میں 14 فیصد سے زیادہ کمی ہوئی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق اس دوران گاڑیوں کی پیداوار 38.59 فیصد گر گئی، مشینری اور دیگر سازوسامان کی پیداوار بھی 49 فیصد کم رہی، الیکٹریکل سامان، کمپیوٹر، الیکٹرانکس، لوہے، سٹیل کی پروڈکشن میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں