ڈاکٹر عارف علوی

صدر عارف علوی نے نیشنل یونیورسٹی آف پاکستان بل ، 2023 کی توثیق کر دی

اسلام آباد (گلف آن لائن)صدر عارف علوی نے نیشنل یونیورسٹی آف پاکستان بل ، 2023 کی توثیق کر دی۔بل کا مقصد اسلام آباد میں نیشنل یونیورسٹی آف پاکستان کا قیام عمل میں لانا ہے ۔

صدر مملکت نے پیر روشان انسٹیٹیوٹ آف پراگریسو سائنسز اینڈ ٹیکنالوجیز ، میران شاہ بل ، 2023 ء کی بھی توثیق کر دی،بل کا مقصد میران شاہ ، خیبر پختونخواہ میں پیر روشان انسٹیٹیوٹ کا قیام ہے ،صدر عارف علوی نے بلز کی توثیق آئین کے آرٹیکلز 70 اور 75 کے تحت کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں