سونے کی قیمت

سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں کمی

کراچی(گلف آن لائن) بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے سبب مقامی صرافہ بازاروں میں ریٹ کم ہوگئے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 31 ڈالر کی کمی سے 1974 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 550روپے اور 471روپے کی کمی ہوئی۔

حالیہ کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 216850 روپے اور اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت بھی گھٹ کر 185914روپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2530روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2170روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں