ڈاکٹر شاہد صد یق

جمہوریت کی مضبوطی کیلئے شفاف انتخابات ناگزیر ہیں ‘ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور (گلف آن لائن)تحریک انصاف کے بانی رکن، امیدوار حلقہ پی پی 160 ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہاکہ جمہوریت کی مضبوطی کیلئے شفاف انتخابات ناگزیر ہیں، بد قسمتی سے ووٹ کو عزت دو کی سیاست کرنیوالے آج ووٹ کا تقدس پامال کرنے کے درپے ہیں،پی ڈی ایم ٹولہ اپنا اقتدار بچانے کیلئے ملک کا ناقابل تلا فی نقصان کررہاہے۔

اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ پوری قوم آئین کی حفاظت کیلئے عدلیہ کی پشت پر چٹان کی مانند کھڑی ہے اور عدلیہ پر دبا ڈالنے اور آئین شکنی کرنے والے پی ڈی ایم ٹولے کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو گی۔حیرت ہے کہ آئین بنانے والی پیپلز پارٹی بھی اس آئین شکنی پر چپ اور آئین پر حملہ آوروں کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کی سیاست کرنیوالے آج ووٹ کا تقدس پامال کرنے کے درپے ہیں اور ہر حربہ استعمال کرکے الیکشن روکنے کی سیاست کر رہے ہیں۔

پہلے بیانیہ اقتدار لینے کیلئے تھا اور آج یہ بیانیہ اقتدار بچانے کیلئے ہے۔ اسکا مطلب ہوا کہ انکی سیاست کا مطمع نظر نہ نظریہ ہے نہ اصول بلکہ صرف اور صرف اقتدار کا حصول ہے۔قائد عمران خان آئین کی حفاظت اور قانون کی حکمرانی کی جنگ لڑ رہے ہیں اور ملکی سیاست سے نظریہ ضرورت کو ہمیشہ کیلئے اکھاڑ پھینکے گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں