ڈاکٹر شاہد صد یق

حکمران اتحاد عدلیہ کی بد ترین بے توقیری کر رہا ہے ‘ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور( گلف آن لائن)تحریک انصا ف کے بانی رکن، امیدوار حلقہ پی پی 160 ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہاکہ حکمران اتحاد عدلیہ کی بد ترین بے توقیری کر رہا ہے، ملکی اداروں کی ایسی بے توقیری ہوتی رہی تو ریاست کی عملداری مستقل ایک مذاق بن کر رہ جائے گی،حکومت ہوش کے ناخن لے اور عدالت سے تصادم کا راستہ چھوڑ کر جمہوریت پسند ہونے کا ثبوت دے۔

اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ حکومت آخر کب تک الیکشن سے فرار کے بہانے ڈھونڈتی رہے گی، ایک طرف حکومتی اتحاد کی جماعتیں خود کو ڈنکے کی چوٹ پر تنہا جمہوریت کی بڑی علم بردار باور کرواتی ہیں، جبکہ عملا صورتحال یہ ہے کہ اپنے اقتدار کو دوام بخشنے کیلئے وہ مسلسل الیکشن سے فرار کا راستہ اختیار کیے ہوئے ہیں،

کیا جمہوریت پر یقین رکھنے والی کوئی بھی سیاسی قوت ایسے آمرانہ رویے روا رکھ سکتی ہی ۔ انہوںنے کہا کہ حکمران جماعتیں اقتدار کے چند دن میں اضافے کیلئے عدلیہ کے وقار کے ساتھ بھی کھلواڑ کی مرتکب ہیں یہ دنیا کی انوکھی جمہوریت پسند جماعتیں ہیں جو اپنے مفاد کے خلاف فیصلہ دینے پر ملک کی اعلی عدالت اور اس کے ججوں کے خلاف اپنی الگ عدالتیں لگا کر بیٹھ جاتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں