لاہور ( گلف آن لائن) لاہور ہائی کورٹ نے اینٹی کرپشن کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویز الہی کی حفاظتی ضمانت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔جسٹس طارق سلیم شیخ نے اینٹی کرپشن کے مقدمے میں ضمانت کا حکم نامہ جاری کیا۔
لاہور ہائی کورٹ نے تحریری حکم نامے میں کہا ہے کہ پرویز الٰہی کی6 مئی تک 50 ہزار کے مچلکوں کے عوض حفاظتی ضمانت منظور کی۔عدالت نے کہا کہ پرویز الٰہی 6 مئی یا اس سے قبل متعلقہ عدالت سے ضمانت کے لیے رجوع کریں۔جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کا حکم 6 مئی دن ساڑھے 12بجے تک ختم ہو جائے گا۔