سونے کی قیمت

سونے کے فی تولہ بھا ؤمیں 100روپے کمی

کراچی (گلف آن لائن)انٹرنیشنل مارکیٹ سمیت ملک بھر میں بھی سونے کے بھاؤمیں کمی رہی۔جمعہ کوعالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت17 ڈالرکم ہو کر1984ڈالرز فی اونس رہ گئی ۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی دیکھے گئے اور فی تولہ سونے کی قیمت100روپے گھٹ کر 2لاکھ18ہزار700روپے رہ گئی۔دس گرام سونے کی قیمت86روپے کم ہوکر 1لاکھ87ہزار500 روپے رہی تاہم فی تولہ چاندی کے بھا 30روپے بڑھ کر2600روپے کی سطح پر پہنچ گئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں