سپریم کورٹ

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیخلاف کیس سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد (گلف آن لائن)سپریم کورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے خلاف کیس سماعت کے لئے مقرر کردیا۔چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 8 رکنی بنچ 2 مئی کو سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور پاکستان بار کونسل کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔اس کے علاوہ مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، تحریک انصاف سمیت 9 سیاسی جماعتوں کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں