نیو ہیمپشائر(گلف آن لائن)سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2024 میں ہونے والے انتخابات میں موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن کو ہرانے کا عزم کرلیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے 2024 میں ہونے والے انتخابات کی قبل از وقت انتخابی مہم میں متنبہ کیا ہے کہ اگر مجھے صدارتی دفتر میں واپس نہیں آنے دیا گیا تو امریکا میں انتشار میں پھیل جائے گا۔
مانچسٹر کے ایک ہوٹل میں تقریباً 1500 حامیوں کے ہجوم سے خطاب کیا جس میں سابق صدر نے کہا کہ 2024 کے انتخابات محص دو افراد کے درمیان نہیں بلکہ طاقت اور کمزوری، کامیابی اور ناکامی، امن اور انارکی، امن اور بدامنی، خوشحالی اور تباہی کے درمیان ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ ہم ایک تباہی کے دور میں جی رہے ہیں۔ 5 نومبر 2024 کو آپ کے ووٹ سے ہم جو بائیڈن کو بیلٹ باکس میں کچل دیں گے اور اپنا پرانا حساب چکتا کریں گے۔