بیجنگ(گلف آن لائن)یوم مئی کی تعطیلات کے پہلے روز چین میں ریل وے مسافروں کی تعداد 19.5 ملین تک پہنچنے کی توقع،28 اپریل کو چین میں ریل وے مسافروں کی تعداد 15.446 ملین تک جا پہنچی۔ چینی میڈیا کے مطابق 29 اپریل چین میں یکم مئی کی تعطیلات کا پہلا روز تھا ۔ اس دن چین میں ریل وے کے ذریعے سفر کرنے والوں کی تعداد 19.5 ملین تک پہنچنے کی توقع ہے جو ملک میں ریل وے مسافروں کی یومیہ تعداد کا ایک ریکارڈ ہوگا۔
مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کے لئے محکمہ ریل وے کی جانب سے کل 11,873 ٹرینیں چلانے کی توقع ہے۔ 28 اپریل کو چین میں ریل وے مسافروں کی تعداد 15.446 ملین تک جا پہنچی۔29 اپریل کو، بیجنگ بیورو گروپ کمپنی سے 1.52 ملین مسافروں کو بھیجنے کی توقع ہے، شنگھائی بیورو گروپ کمپنی سے 3.7 ملین مسافروں کو بھیجنے کی توقع ہے جبکہ گوانگ چو بیورو گروپ کمپنی سے 2.96 ملین مسافروں کو بھیجنے کی توقع ہے،
جو تینوں گروپ کمپنیوں کے لئے یومیہ مسافروں کی تعداد کا ایک ریکارڈ ہے۔چائنا نیشنل ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق، رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں، چین کی قومی ریلوے نے مجموعی طور پر 753 ملین مسافر وں کی آمد و رفت کو یقینی بنایا، جس میں سال بہ سال 66 فیصد کا اضافہ ہے۔ پہلی سہ ماہی میں،ریلوے مسافروں کی آمد ورفت کے حجم میں مستقل مضبوط ترقی کے ساتھ ساتھ قومی ریلوے کارگو کی ترسیل کا حجم بھی 970 ملین ٹن رہا،جس میں سال بہ سال 2.3 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور یہ ایک نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
پہلی سہ ماہی میں، چائنا ریلوے گروپ نے 271.9 بلین یوآن کی آمدنی حاصل کی، جس میں سال بہ سال 18.2 کا اضافہ ہے۔ اس کے علاوہ، قومی ریلوے نے پہلی سہ ماہی میں 113.55 بلین یوآن کی فکسڈ اثاثوں کی سرمایہ کاری کی،جس میں سال بہ سال 6.6 فیصد کا اضافہ ہے، جو حالیہ سالوں میں ایک نمایاں اضافہ ہے۔