شیخ رشید

اس بار اگر جمہوریت کا جنازہ نکلا تو پی ڈی ایم سازش کی ذمہ دار ہوگی’شیخ رشید

لاہور (گلف آن لائن) سربراہ عوامی مسلم لیگ وسابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مذاکرات سے نہ کچھ حاصل ہونا تھا نہ کچھ حاصل ہوا ہے، اصل مسئلہ ہی الیکشن کی تاریخ طے کرنا ہے، باقی سب بہانے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ منگل کو پارلیمنٹ میں انتشار، خلفشار اور عدلیہ کے خلاف بھونچال تھا، عدلیہ کے بارے میں بازاری زبان استعمال کی گئی، عدلیہ سے لڑنا (ن) لیگ کا وطیرہ رہا ہے، اس بار اگر جمہوریت کا جنازہ نکلا تو پی ڈی ایم اس سازش کی ذمہ دار ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ عدلیہ کب تک صبر سے کام چلائے گی، عدلیہ کی بے حرمتی سپریم کورٹ کے دروازے تک پہنچ گئی ہے، جو ججوں سے حساب مانگ رہے ہیں وہ انتخاب خاک کروائیں گے، قوم بلی چڑھ جائے چور بلی نہیں چڑھنے چاہئیں۔شیخ رشید نے کہا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین نے لال حویلی پر غیر قانونی فیصلے کا دبائو لینے کے بجائے استعفیٰ دینے کو ترجیح دی،

75سالہ مہنگائی، بیروزگاری کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، خاقان عباسی کہتے ہیں آٹے میں 20ارب سے بھی زیادہ غبن ہوا ہے، اسحاق ڈار کے ہوتے ہوئے آئی ایم ایف سے جھنڈی ہے تو بجٹ کیا خاک بنانا ہے۔سابق وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ ججوں کے گرد گھیرا تنگ کر رہے ہیں، پارلیمنٹ ہر روز آئین کو پامال اور عدلیہ کی تذلیل کر رہی ہے، عدلیہ دیوار چین ثابت ہوگی، عدلیہ سے ٹکرانے والے رسوا ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں