ماریہ واسطی

شادی کے حوالے سے سوچتی ہوں نہ پریشان ہوتی ہوں ‘ ماریہ واسطی

لاہور(گلف آن لائن)نامور اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ شادی کے فیصلہ کسی انسان کے ہاتھ میں نہیں ہوتا اور اگر یہ کہا جائے کہ اس پر کسی کا کوئی زور نہیں تو یہ غلط نہ ہوگا ، اگر تما م لوگوں کی ان کی پسند کی مطابق شادیاں ہوتیں تو آج محبت کی قدر ختم ہو چکی ہوتی ۔

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ میں نے شادی کا فیصلہ قسمت پر چھوڑ رکھا ہے اور میں سمجھتی ہوں اس میں تقدیر کا سب سے بڑا عمل دخل ہے ، ہمیشہ سے یہ سنتے آئے ہیں کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں، میری قسمت میں کوئی لکھا ہوگا تو ضرور میرا جیون ساتھی بنے گا ۔ میں اس حوالے سے قطعی سوچتی ہوں نہ پریشان ہوتی ہوں ، میں حقیقت پسند انہ زندگی گزار ہوں ۔انہوں نے کہاکہ میں مخلص لوگوں کی بہت قدر کرتی ہوں کیونکہ آج کے دور میں یہ لوگ بڑے نایاب ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں