شیخ رشید

سپریم کورٹ کیخلاف جو زبان استعمال کی جارہی ہے اس کی مثال کہیں نہیں ملتی ‘شیخ رشید

لاہور ( گلف آن لائن) سابق وزیرداخلہ و سربراہ عوامی لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جوغیر مہذب زبان سپریم کورٹ کیخلاف استعمال کی جارہی ہے اس کی مثال کہیں نہیں ملتی ۔

انہوںنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ سپریم کورٹ اس معاملے پربہت تحمل کا مظاہرہ کررہی ہے ، سپریم کورٹ نےآئین اورقانون کیمطابق فیصلہ کرنا ہے، پوری قوم سپریم کورٹ کے پیچھے کھڑی ہے۔سابق وزیرداخلہ کاکہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے جھنڈی کرادی ہے ، معیشت بے حال ہے بالآخر الیکشن ہی ملک کوبچانے کا واحد حل ہے ۔

شیخ رشید نے وزیرخارجہ بلاول بھٹو کے دورہ بھارت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جتنے بیرون ملکی دورے بلاول نے ایک سال میں کیے ہیں، اتنے 75سالہ تاریخ میں کسی پاکستانی وزیرخارجہ نے نہیں کیے۔انہوں نے مزید کہا کہ بلاول نے بھارت جا کر سارے ملک کی ناک کٹوا دی ہے، مقبوضہ کشمیر کی عوام میں بھی اس دورے پر غم وغصہ پایا جاتا ہے، آصف زرداری جتنی کوشش کرلیں ،بلاول کووزیراعظم بنانے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں