معیشت

متعدد سرمایہ کار ادارے چین کی اقتصادی ترقی کے بارے میں پر امید

بیجنگ (گلف آن لائن) چینی معیشت کی تیز رفتار بحالی چین میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بیرون ملک مقیم سرمایہ کاروں کے اعتماد میں مسلسل اضافہ کررہی ہے۔ ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق حال ہی میں، بہت سے سرمایہ کاری کے اداروں نے چین کی معیشت کے لیے اپنی توقعات بڑھا دی ہیں۔

بین الاقوامی سرمایہ کاری بینک گولڈمین ساکس نے اپنی تازہ ترین تحقیقی رپورٹ میں کہا ہے کہ مضبوط “یوم مئی” چھٹیوں کے سیاحتی اعداد و شمار اور ٹھوس اپریل سروس انڈسٹری پرچیزنگ مینیجرز کے انڈیکس سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ کھپت اور خدمات کی صنعتیں اگلے چند ماہ میں بحال ہوتی رہیں گی، جس کی وجہ سے گولڈمین ساکس نے رواں سال کی اپنی پیشن گوئی کو بڑھا دیا ہے کہ چین کی اقتصادی ترقی کی شرح نمو 6% تک پہنچ جائے گی۔

چین کے اقتصادی امکانات کے بارے میں پر امید ہونے کے ساتھ ساتھ غیر ملکی مالیاتی ادارے بھی چین میں اپنی سرمایہ کاری کو تیز کر رہے ہیں۔ پہلی کھیپ میں مکمل طور پر غیر ملکی ملکیت والے پبلک آفرنگ فنڈز کا لائسنس حاصل کرنے والے نیوبرمین فنڈز اس ماہ دوسری پبلک آفرنگ فنڈ پروڈکٹ کی پیشکش شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ چین میں پہلی نئی مکمل طور پر غیر ملکی ملکیت والی سیکیورٹیز کمپنی کی حیثیت سے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ سیکیورٹیز نے ابھی اپنی رجسٹریشن مکمل کی ہے اور فی الحال اپنا کاروبار شروع کرنے کے لیے سرکاری منظوری کے حصول میں مصروف  ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں