رانا ثنااللہ

الیکشن 14مئی کو نہیں اسمبلیوں کی مدت پوری ہونے کے بعد ہونگے،رانا ثنااللہ

اسلام آباد(گلف آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ الیکشن 14 مئی کو نہیں اسمبلیوں کی مدت پوری ہونے کے بعد ہوں گے۔ایک انٹرویومیں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ فتنہ 2014سے ملک میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے،جب یہ حکومت میں تھے تب بھی یہ سڑکوں پر تھے، اب جب یہ سڑکوں پر آئیں گے تو ان کا حال پہلے سے مختلف ہوگا۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ یہ ممی ڈیڈی کلچرکے لوگ ہیں، سوشل میڈیا پر ہی احتجاج کرسکتے ہیں، یہ لوگ 6 دن سے زیادہ جیل میں نہیں رہ سکتے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ الیکشن اسمبلیوں کی مدت پوری ہونے کے بعد ہوں گے، 14 مئی کو الیکشن نہیں ہوں گے، باقی اسمبلیوں کی مدت پوری ہونے کے بعد اکتوبر میں الیکشن ہوں گے۔وزیر داخلہ نے کہاکہ عدالت نے فیصلہ کیا لیکن اس پر عمل درآمد نہ ہونیکی کچھ وجوہات ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں