کراچی (گلف آن لائن)اداکارہ رابعہ کلثوم نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ کے بیان کے بعد بھارتیوں کی کانپیں ٹانگ گئی ہیں۔انسٹاگرام پر سٹوری شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ میں پیپلز پارٹی کی مداح تو نہیں ہوں لیکن یہ ضرور کہوں گی کہ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کی بھرپور نمائندگی کی ہے۔
انہوں نے یہ بھی لکھا کہ بلاول بھٹو نے حال میں بھارت میں اور اس سے قبل دنیا بھر میں مختلف مواقعوں پر اسلاموفوبیا پر کھل کر بات کی ہے۔انہوں نے عمران خان سے بلاول بھٹو کا موازنہ کرتے ہوئے مزید لکھا کہ بلآخر عمران خان کے بعد کوئی تو ہے جو مسلمان ہونے سے گھبراتا نہیں ہے اور کسی سے ڈرے بغیر بین الاقوامی سطح پر اسلاموفوبیا پر کھل کر بات کرتا ہے۔انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کیا اور بھارت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی کانپیں ٹانگ گئی ہیں۔