ورلڈکپ

ورلڈکپ کوالیفائر کی تیاری ، ویسٹ انڈیز یو اے ای کیخلاف 3 ون ڈے کھیلے گی

جمیکا (گلف آن لائن)ویسٹ انڈیز کرکٹ نے کہاہے کہ ان کی ٹیم شارجہ میں یواے ای کے خلاف تین ون ڈے میچز کھیلے گی۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ نے یو ا ے ای کے خلاف میچ کھیلنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ یو اے ای کے خلاف ون ڈے میچز ورلڈکپ کوالیفائر کی تیاریوں کا حصہ ہیں، شارجہ میں یو اے ای کے خلاف تین ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز نے کہا کہ ون ڈے میچز 5، 7 اور 9 جون کو کھیلے جائیں گے جبکہ تینوں ون ڈے میچز شارجہ میں ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر زمبابوے میں 18 جون سے 9 جولائی تک کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں