مریم نواز

مریم نواز سپریم کورٹ کے باہر دھرنا دینے اسلام آباد پہنچ گئیں

اسلام آباد( گلف آن لائن)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے سپریم کورٹ کے باہر دھرنے میں شرکت کے لئے مسلم لیگ (ن)کی چیف آرگنائزر اور نائب صدر مریم نواز اسلام آباد پہنچ گئیں۔

مریم نواز پارٹی قائد نواز شریف اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پرپیر کو پی ڈی ایم کے دھرنے میں شریک ہوں گی۔دوسری جانب مسلم لیگ ن سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے کارکنان پیر کو)اسلام آباد پہنچیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع سے کارکنان اسلام آباد کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔ شاہ محمد شاہ نے بتایا ہے کہ پی ڈی ایم کے کارکن اسلام آباد میں پرامن احتجاج کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں