ہیڈ کوچ مقرر

رولنٹ آلٹمنز پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

لاہور: (گلف آن لائن) جونیئر ہاکی ایشیا کپ میں رولنٹ آلٹمنز کو پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن نے رولنٹ آلٹمنز کی کنسلٹنٹ کی حیثیت سے خدمات حاصل کی تھیں۔

جونیئر ہاکی ایشیا کپ کیلئے پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں، آج سے ٹیم فلڈ لائٹس میں ٹریننگ کرے گی، ایونٹ کیلئے کیلئے ٹیم 19 مئی کو عمان جائے گی جہاں ایونٹ 23 مئی سے شروع ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کوچنگ پینل میں شامل عدنان ذاکر نے فیڈریشن کو اپنی عدم دستیابی کا بتا دیا ہے، انہوں نے واپس انگلینڈ جانے کا فیصلہ کیا ہے، عمان نہیں جائیں گے۔

دوسری جانب جونیئر ایشیا کپ کیلئے پی ایچ ایف کو پی ایس بی کی جانب سے این او سی بھی نہیں ملا، اس کی وجہ پی ایچ ایف اور پی ایس بی کے درمیان کئی ماہ سے جاری تنازع ہے جو فیڈریشن کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے معاملے پر پیدا ہوا۔

پاکستان سپورٹس بورڈ نے فیڈریشن کی ایونٹ کیلئے مالی معاونت بھی نہیں کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں