لاہور(گلف آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تقاریر کو ٹی وی چینلز پر نشر کرنے کا حکم دینے کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا۔
دوران سماعت عمران خان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدالت نے پیمرا کی پابندی کا نوٹیفیکیشن معطل کر رکھا ہے، اس کے باوجود چیئرمین پی ٹی آئی کے بیانات اور تقاریر کو نشر نہیں کیا جارہا۔عمران خان کی تقاریر اور بیانات نشر نہ کرنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، پیمرا کی جانب سے ٹی وی چینلز کو عمران خان کی تقاریر نشر نہ کرنے کیلئے پریشرائز کیا جارہا ہے۔استدعا ہے عدالت عمران خان کے بیانات کو نشر کرنے اور تقاریر شائع کرنے کا حکم دے۔