سونے کی قیمت

ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی

کراچی(گلف آن لائن) عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ گرنے کے ساتھ مقامی مارکیٹ میں بھی سونا سستا ہوگیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12 ڈالر کی کمی سے 1976 ڈالر کی سطح پہنچ گئی۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 500 روپے اور 428روپے کی کمی واقع ہوئی۔

ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 233600روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی کم ہوکر 200274روپے ہوگئی۔

فی تولہ چاندی کی قیمت 50روپے گھٹ کر 2900روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت کم ہو کر 2486.28روپے کی سطح پر آگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں