فیصل کریم کنڈی

ذوالفقار علی بھٹو نے 1974 میں کشمیریوں کو ایک آئین دیا،بلاول نے مشن آگے بڑھایا ،فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان و وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو نے 1974 میں کشمیریوں کو ایک آئین دیا،بلاول بھٹو زرداری نے اپنی والدہ اور نانا کا مشن آگے بڑھایا ہے،اور ہر فورم پر کشمیر کا مقدمہ لڑا ہے ،سیاسی ڈیڈ لاک خاتمے کا واحد حل مذاکرات ہیں ،عمران خان مذاکرات کرتے تو حالات ایسا رخ اختیار نہ کرتے ،عمران خان کا سفر امریکی سائفر سے شروع ہو کر امریکی مدد پر ختم ہوا ہے ،عمران خان امریکہ کے پاوں پڑ گئے ہیں ،

امریکہ میں ٹرمپ، پاکستان پر عمران خان، بھارت پر مودی کا مسلط ہونا دنیا کی بدقسمتی ہے ،عمران خان کی جماعت بی جے پی کی ڈیٹو کاپی ہیپی ٹی آئی رہنماں کے پارلیمنٹ میں واپسی پر آئین اور قانون کے فیصلے ہوں گے ،پی ٹی آئی کے متعدد اہم رہنما پیپلزپارٹی سے رابطے میں ہیں ،پی ٹی آئی کے رہنمائوں کی پارٹی شمولیت کا فیصلہ قیادت کریگی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔پیپلز پارٹی کے چیف میڈیا کوآرڈینیٹر نزیر ڈھوکی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مردم شماری پر پیپلزپارٹی کو تحفظات ہیں مردم شماری پر تحفظات کو متعلقہ فورم پر اٹھائیں گے ،نو مئی کے واقعات کی پوری قوم نے مذمت کی ہے ،مشکل ترین حالات میں بھی ریاست مخالف اقدام نہیں کیا ،عمران خان کی جماعت بی جے پی کی ڈیٹو کاپی ہے ،سیاسی ڈیڈ لاک خاتمے کا واحد حل مذاکرات ہیں ،

عمران خان مذاکرات کرتے تو حالات ایسا رخ اختیار نہ کرتے ،عمران خان کا سفر امریکی سائفر سے شروع ہو کر امریکی مدد پر ختم ہوا ہے،عمران خان امریکہ کے پائوں پڑ گئے ہیں ،عمران خان دہرا بیانیہ اختیار کرنے پر قوم، کارکنوں سے معافی مانگیں ،امریکہ میں ٹرمپ، پاکستان پر عمران خان، بھارت پر مودی کا مسلط ہونا دنیا کی بدقسمتی ہے ،پیپلزپارٹی کی سی ای سی میں ملکی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا ،پیپلزپارٹی نو مئی کے واقعات کی بھرپور مذمت کرتی ہے ،پیپلزپارٹی نو مئی کے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی حامی ہے ،سرکاری املاک سے قومی پرچم اتار کر پی ٹی آئی کے جھنڈے لگائے گئے ۔

انہوں نے کہا کہ 9مئی کے واقعات کی پوری دنیا مذمت کر رہی ہے ،پیپلزپارٹی نے کبھی بھی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی،اگر عمران خان پارلیمنٹ میں رہ کر مذاکرات کرتے تو انہیں وے فارورڈ نظر آتا،امریکی سازش سے امریکی مدد تک کا سفر خان صاحب نے کیا،عمران خان ہر اہم موقع کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کرتے ہیں، ایسے لوگ ملک ہر مسلط ہوں تو ملک کا خدا حافظ ہے۔انہوں نے کہا کہ آج ایک اہم دن ہے وزیر خارجہ تین روز کے دورے پر کشمیر روانہ ہو رہے ہیں،

،وزیر خارجہ کشمیر میں پارلیمنٹرینز سے عشائیہ میں ملاقات کریں گے،بلاول بھٹو زرداری پیر کو کشمیر میں قانون ساز اسمبلی سے خطاب بھی کریں گے،منگل کو کشمیر باغ میں ایک جلسے سے خطاب بھی کریں گے،پیپلزپارٹی نے ہمیشہ کشمیر کی بات کی ہے،کچھ ممالک نے مقبوضہ کشمیر میں جی20 کانفرنس میں جانے سے انکار بھی کیا ہے،ذوالفقار علی بھٹو نے 1974 میں کشمیریوں کو ایک آئین دیا،بلاول بھٹو زرداری نے اپنی والدہ اور نانا کا مشن آگے بڑھایا ہے،اور ہر فورم پر کشمیر کا مقدمہ لڑا ہے

23 کو کشمیر میں جلسے سے خطاب بھی کریں گے،سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کی صدارت آصف علی زرداری نے کی،انہوں نے کہا کہ دیر میں سکول میں پاکستان کا جھنڈا اتار کر پی ٹی آئی کا جھنڈا لگا دیا گیااس پر زیرو ٹالرینس ہے،سپاہیوں کو سپورٹ کرنا چاہیے نا کہ ان کا حوصلہ پست کریں،ایسے ایسے لوگ ہمارے ساتھ رابطے ہیں کہ عمران خان نہیں کہہ سکتے کہ وہ انہیں نہیں جاتیجن لوگوں نے سٹیٹ کے خلاف سازشیں کی انہیں ہرگز پارٹی قبول نہیں کرے گی،پی ٹی آئی رہنماں کے پارلیمنٹ میں واپسی پر ائین اور قانون کے فیصلے ہوں گے پی ٹی آئی کے متعدد اہم رہنما پیپلزپارٹی سے رابطے میں ہیں پی ٹی آئی کے رہنمائوں کی پارٹی شمولیت کا فیصلہ قیادت کریگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں