صدر اشرف بھٹی

ٹیکسز کے فریم ورک پر تاجروں کے خدشات شدید ہوتے جارہے ہیں’ اشرف بھٹی

لاہور( گلف آن لائن )آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ ٹیکسز کے فریم ورک کے حوالے سے تاجروں کے خدشات شدید ہوتے جارہے ہیںجنہیں دور کرنے کی ضرورت ہے،حکومت بجلی ،گیس اور پیٹرولیم کی قیمتوںمیں کمی کر ے تاکہ لوگوں کی قوت خرید بحال ہو سکے ۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ ٹیکس مشینری نئے ٹیکس گزاروں کو تلاش کرنے کی بجائے پہلے سے ٹیکس نیٹ میں شامل لوگوں کو شکنجے میں لانے پر توانائیاں صرف کر رہی ہے ، ایف بی آر کی کڑی مانیٹرنگ کی جائے اور انہیں نئے ٹیکس گزاروں کی تلاش کی ذمہ داری سونپی جائے تاکہ مجموعی ٹیکس آمدن میں اضافہ ہو سکے ۔

حکومت ٹیکسز کی شرح خصوصاً اشیائے خوردونوش پر عائد ٹیکسز کی شرح میںکمی کرے تاکہ مہنگائی کنٹرول میں آ سکے۔ اس کے ساتھ بجلی ، گیس اور پیٹرولیم کی قیمتوںمیںکم ازکم 30سے40فیصد کمی کرکے انہیں دوسال کیلئے منجمدکیا جائے ۔تنخواہ دارطبقے کی آمدن میں اضافے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ انہیںبھی سکھ کاسانس آ سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں