محسن نقوی

جناح ہائوس اورعسکری مقامات پر حملہ کرنیوالے قانون کے مطابق قرار واقعی سزاسے نہیں بچ پائیں گے’محسن نقوی

لاہور (گلف آن لائن) نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔ جس میں سانحہ 9مئی کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کے خلاف قانونی کارروائیوں پر پیش رفت کا جائزہ لیاگیا۔اجلاس یمں صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر،چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس،ایڈیشنل چیف سیکرٹری،ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، سی سی پی اولاہور،سیکرٹری قانون، سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن،

ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، سیکرٹری اطلاعات،کمشنر لاہورڈویژن اوراعلی حکام نے شرکت کی ۔انسپکٹرجنرل پولیس نے شرپسندوں کی گرفتاریوں،شناخت،تفتیش اورمقدمات پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ 9مئی پاکستان کی تاریخ میں سیاہ ترین دن کی حیثیت سے یاد رکھا جائے گا،نامزدشرپسندوں کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے،تمام کیسز کی پیشہ ورانہ انداز سے تفتیش کو آگے بڑھایا جائے،ان واقعات میں ملوث ایک بھی شرپسند قانون کے مطابق کڑی سزا سے نہیں بچنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کسی بے گناہ کاٹرائل نہ ہو،پولیس اورپراسیکیوشن بہترین کوآرڈینیشن کے ساتھ کیسوں کی پیروی کریں،جناح ہائوس اورعسکری مقامات پر حملہ کرنے والے قانون کے مطابق قرار واقعی سزاسے نہیں بچ پائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں