اعظم نذیر تارڑ

اعظم نذیر تارڑ کا پوری قوم کی طرح میں شہداء پاکستان کی بے لوث قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتاہوں

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پوری قوم کی طرح میں شہداء پاکستان کی بے لوث قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتاہوں۔جمعرات کو اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد شہداء کی لازوال قربانیوں کی یاد تازہ کرنا ہے، ہماری سلامتی اور بقا کی خاطر جان دینے والے شہداء ، اْنکے خاندان اور یادگاروں کا احترام ہر پاکستانی پر لازم ہے۔ انہوں نے کہا کہ نو مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن تھا۔

انہوں نے کہاکہ شہداء کی فرض شناسی اور عظیم قربانیوں کی وجہ سے ہم ایک آزاد فضا میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ شہداء کی قربانیاں اور غازیوں کی خدمات ہمارا قیمتی اثاثہ اور سرمایہِ ہیں .پوری پاکستانی قوم شہداء کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور وطن پر نثارہونے والے شہیدوں کی عظمت کو سلام پیش کرتی ہے کیونکہ شہداء کی قربانیوں کی وجہ سے اج پاکستان کا سر فخر سے بلند ھے۔ آ ئے اس دن کے موقع پر شہداء کی عزت و تکریم کو ہر صورت برقرار رکھنے کا عزم کریں کیونکہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں