کورونا وائرس

ملک میں کورونا وائرس کے7کیس رپورٹ ،مثبت کیسز کی شرح0.45فیصد رہی

اسلام آباد (گلف آن لائن)ملک بھر میں24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے7کیس رپورٹ ہوئے اور6مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ جمعرات کو این آئی ایچ کے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2ہزار 909ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے7 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے،

اس طرح مثبت کیسز کی شرح0.45فیصد رہی اور اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا ،تاہم 6مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اسلام آباد میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران457ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے2 کا نتیجہ مثبت آیا، مثبت کیسزکی شرح 0.44فیصد رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں