وزیراعظم

وزیرِ اعظم کا سردار ایاز صادق کے بڑے بھائی سردار محمود صادق کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سردار ایاز صادق کے بڑے بھائی سردار محمود صادق کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے مرحوم کیلئے مغفرت اور سوگوران کیلئے صبرِ جمیل کی دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند کرے اور اہلِ خانہ کو اس غم کو برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں