وزیر اعظم

تاجروں کو برآمدات بڑھانے کےلئے درکار معاونت فراہم کریں گے، وزیر اعظم

کراچی (گلف آن لائن)وزیراعظم شہبا ز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان معیاری ایکسپورٹر بننے کےلئے اقدامات کررہا ہے،معیاری ایکسپورٹربننا پاکستان کی پہلی ترجیح ہے،

مسائل کے باوجود پاکستان ٹیکسٹائل انڈسٹری ترقی کررہی ہے، کاروباری افراد کی ا نتھک محنت کے باعث ٹیکسٹائل کا شعبہ بہتر ہورہا ہے،آئندہ ہفتے پری بجٹ میٹنگز شروع ہورہی ہیں،تاجروں کو برآمدات بڑھانے کےلئے جو معاونت درکار ہوگی فراہم کریںگے،

جمعہ کے روز وزیراعظم شہباز شریف نے ایک روزہ دورہ پر کراچی پہنچے، کراچی میں ٹیکسٹائل ایکسپو کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب ، وفاقی وزیرمنصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال ،وزیر تجارت سید نوید قمر ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی تقریب میں شرکت کی، تقریب کا آغاز کلام پاک سے کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبا ز شریف نے کہا کہ منفرد آئیڈیاز دینے والوں کا خیر مقدم کرتے ہیں، کراچی پاکستان کا گیٹ وے ہے،پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع ہیں، سرمایہ کار پاکستان میں کاروبار کرنے پر خوشی محسوس کرتے ہیں،سرمایہ کار پاکستانی ثقافت سے محظوظ ہوتے ہیں،

انہوں نے کہا کہ پاکستان معیاری ایکسپورٹر بننے کےلئے اقدامات کررہا ہے،معیاری ایکسپورٹربننا پاکستان کی پہلی ترجیح ہے،ٹیکسٹائل کے شعبے کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا،مسائل کے باوجود پاکستان ٹیکسٹائل انڈسٹری ترقی کررہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کاروباری افراد کی ا نتھک محنت کے باعث ٹیکسٹائل کا شعبہ بہتر ہورہا ہے،آئندہ ہفتے پری بجٹ میٹنگز شروع ہورہی ہیں،ملکی برآمدات کا 60فیصد ٹیکسٹائل مصنوعات پر مشتمل ہے،تاجروں کو برآمدات بڑھانے کےلئے جو معاونت درکار ہوگی فراہم کریںگے،غیر ملکی سرمایہ کاروں کو کاروبار کےلئے بہترین اور معاون ماحول فراہم کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں