کورونا وائرس

ملک بھر میں کورونا وائرس کے6کیس رپورٹ

اسلام آباد (گلف آن لائن)ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے6کیس رپورٹ ہوئے اور7مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ اتوار کو این آئی ایچ کے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایک ہزار 892ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے6افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے،

اس طرح مثبت کیسز کی شر0.32فیصد رہی اور اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا ،تاہم 7مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔اسلام آبادمیں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 153ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے2 کا نتیجہ مثبت آیا، مثبت کیسزکی شرح 1.31فیصد رہی

اپنا تبصرہ بھیجیں