لاہور (گلف آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے نگران پنجاب حکومت کو ہٹانے کے لئے دائر درخواست پر الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے مقامی وکیل زمان وردگ ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست میں الیکشن کمیشن اور نگران حکومت کو فریق بنایا گیا ہے،
عدالت نے درخواست کو اس نوعیت کی دیگر درخواستوں کے ساتھ لگانے کی ہدایت کر دی۔وکیل درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ نگران حکومت کا تقرر 90 روز کے لئے عمل میں لایا گیا تھا، 90 روز گزرنے کے بعد نگران حکومت اور کابینہ کی آئینی حیثیت ختم ہوگئی ہے۔درخواست گزارنے استدعا کی کہ عدالت نگران پنجاب حکومت کوعہدے سے ہٹانے کا حکم دے۔