لامک بینکنگis

اسلامک بینکنگ مارکیٹ گزشتہ 10 سالوں سے ترقی کی راہ پر گامزن

کراچی (گلف آن لائن) گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ اسلامک بینکنگ مارکیٹ گزشتہ 10 سالوں سے 24 فیصد سے ترقی کر رہی ہے۔

جمیل احمد کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ اسٹیٹ بینک اورایس ای سی پی مل کر اسلامک فنانس سیکٹر کے فروغ کے لئے اصلاحات کر رہے ہیں،پاکستان کے کارپوریٹ بینک سیکٹر کا سائز بہت کم ہے۔

گورنراسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ کارپوریٹ ڈیٹ مارکیٹ میں اضافے کی ضرورت ہے،اسکوک کو فروغ دے کراسلامی مارکیٹ کو مزید فروغ دیا جا سکتا ہے

ان کا کہنا تھا کہ اسکوک کے ذریعے حکومت کی مالیاتی ضروریات کو بھی پورا کیا جا سکتا ہے،شریعہ کمپلائنٹ فنڈنگ کے اجرا سے حکومتی فنڈز کی ضرورت کو پورا کیا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں