مفتاح اسماعیل

حکومت کی پالیسی ناکام ہو گئی، ڈیفالٹ کا خطرہ ہے،مفتاح اسماعیل

کراچی(گلف آن لائن)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے واحد طریقہ آئی ایم ایف ہے ہم 2،4ماہ معیشت کھینچ سکتے ہیں لیکن آئی ایم ایف کے پاس جانا ہو گا۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پاکستان کا بانڈ ڈسکائونٹ پر ٹریڈ ہو رہا ہے پاکستان کے پاس آئی ایم ایف معاہدے کے علاوہ راستہ نہیں ہے جون میں آئی ایم ایف معاہدہ ختم ہو جائے گا تو ڈیفالٹ کاخطرہ بڑھ جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کی حکمت عملی بالکل فیل ہو گئی ہے 8 ماہ میں ایک چلتے ہوئے پروگرام کو ریویو نہیں کر سکے، 6 ماہ سے وزارت خزانہ صرف باتیں کر رہی ہے آئی ایم ایف معاہدہ نہیں کیا گیا معاہدہ کر لیتے جو اب تک نہیں کیا گیا آئی ایم ایف کی شرائط پرعمل کیالیکن معاہدہ نہیں کرسکے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف کے بغیر ڈیفالٹ سے بچنا مشکل ہے جون میں آئی ایم ایف معاہدہ نہیں ہوتا تو پھراے ڈی بی کاقرض بھی محدود ہو جائے گا آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہونا ضروری ہے چین سے فنڈز لینا ضروری ہیں دوست ممالک سے بات کرناہوگی اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں جہاں ہم پھنس گئے ہیں کسی ایک پارٹی کو قصوروار نہیں ٹھہرا رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں