اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت میں ٹرین حادثے میں ہونیوالی اموات پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر انتہائی دکھ اور افسوس ہے۔
وزیراعظم نے کہاکہ اس سانحہ میں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ، میں ان سوگوار خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔واضح رہے کہ بھارت میں گزشتہ رات ٹرینیں ٹکرانے سے 288 افراد ہلاک اور 900 زخمی ہوئے ہیں۔