گیس

گیس کی قیمت 50 فی صد تک بڑھانے کی منظوری

اسلام آباد( گلف آن لائن)اوگرا نے گیس کی قیمت میں 50 فی صد اضافے کی منظوری دے دی۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے گیس کمپنیوں سوئی سدرن اور سوئی ناردرن کو ریونیو ضروریات پوری کرنے اور آمدن بڑھانے کے لیے قیمت میں 50 فی صد تک اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کے صارفین کے لیے گیس کی قیمت میں اوسطا 42فیصد تک اضافے کی منظوری دی گئی ہے، جس کے تحت صارفین کے لیے گیس نرخ 415روپے 11پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھ جائیں گے اور ریٹ 1238 روپے 68 پیسے ہوجائے گا۔

علاوہ ازیں اوگرا نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے صارفین کے لیے نرخ 417روپے فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھانے کی منظوری بھی دی جس کے بعد سوئی نادرن کے صارفین کا فی ایم ایم بی ٹی یو ریٹ 1350 روپے 68 پیسے فی یونٹ ہوجائے گا۔

اوگرا نے ریونیو ضروریات منظور کرکے حکومت کو سمری ارسال کردی۔حکومت اوگرا کی منظوری کے بعد قیمتوں کو بڑھانے کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں