اشونی ویشنو

بھارت میں مہلک ٹرین حادثے کی وجوہ اور ذمہ داروں کی نشان دہی کر لی ، وزیر ریلوے

نئی دہلی (گلف آن لائن)بھارت کے وزیر ریلوے نے کہا ہے کہ مشرقی ریاست اڑیسہ میںہونے والے تین ٹرینوں کے بدترین حادثے کی وجوہ اور ذمے داروں کی نشان دہی کر لی گئی ہے۔

وزیر ریلوے اشونی ویشنو نے بھارتی ٹی وی کو بتایا کہ ہم نے حادثے کے سبب اور اس کے ذمے دار افراد کی نشان دہی کر لی ہے لیکن اس کی حتمی تحقیقاتی رپورٹ سے قبل تفصیل کا اجرا مناسب نہیں ہوگا۔اشونی نے کہاکہ الیکٹرانک انٹرلاکنگ کے دوران میں تبدیلی کی وجہ سے حادثہ پیش آیا تھا۔ یہ پیچیدہ سگنل نظام ٹرینوں کو پٹڑیوں پر ان کی نقل و حرکت کا انتظام کرکے ٹکرانے سے روکنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ۔انھوں نے مزید کہاکہ جس نے بھی یہ کیا، اور یہ کیسے ہوا، مناسب تحقیقات کے بعد پتا چلے گا۔انھوں نے بتایا کہ بدھ کی صبح تک بحالی کا پورا کام مکمل ہوجائے گا اور پٹڑیوں پر ٹرینوں کو بحال کردیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں