راجہ پرویز اشرف

صاف ستھری اشیاء خوردونوش ہر انسان کی صحت کے لیے بنیادی ضرورت ہے، راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد (گلف آن لائن)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہاہے کہ صاف ستھری اشیاء خوردونوش ہر انسان کی صحت کے لیے بنیادی ضرورت ہے۔عالمی فوڈ سیفٹی ڈے پر اپنے پیغام میں انہوںنے کہاکہ صاف ستھری اشیاء خوردونوش ہر انسان کی صحت کے لیے بنیادی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان ایک زرعی ملک ہونے کے باوجود ملاوٹ سے پاک اشیاء خوردونوش کی فراہمی میں مسائل کا شکار ہے۔ انہوںنے کہاکہ معاشرے کی بہترین صحت کیلئے صارفین کو معیاری اور ملاوٹ سے پاک اشیاء خوردنی کی فراہمی ضروری ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے وزارت تحفظ خوراک کو صارفین کو اشیائ خوردنی خوراک کے بین الاقوامی معیارات کے مطابق پر فراہمی کو یقینی بنانے پر زور دیا ۔ انہوںنے کہاکہ دنیا میں غیر معیاری خوراک سے پیدا ہونے والی بیماریاں ہر 10فراد میں سے 1 کو متاثر کرتی ہیں۔انہوںنے کہاکہ فوڈ ہینڈلنگ، فوڈ سٹوریج اور پراسیسنگ کے انتظامات بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

انہوںنے کہاکہ فوڈ سیفٹی کے شعبے میں کام کرنے والے وفاقی اور صوبائی اسٹیک ہولڈرز کے مابین ملک میں فوڈ سیفٹی کو یقینی بنانے کے لیے معلومات کا تبادلہ ضروری ہے، پاکستان فوڈ حکام ملک بھر میں اشیاء خوردنی میں ملاوٹ کے خاتمے کیلئے اقدامات اٹھائیں۔ انہوںنے کہاکہ بچوں اور نوجوان کو غیر معیاری خورا ک سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے اسکولوں میں غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء خوردونوش، انرجی ڈرنکس کی فروخت کو روکنے کے لیے راست اقدامات اٹھائے جائیں،ذخیرہ اندوزوں اور اشیاء خوردونوش میں ملاوٹ کرنے والوں سے سختی سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں