احسن اقبال

پاکستان اور مشرق وسطیٰ کے ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں،احسن اقبال

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی پروفیسراحسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان اور مشرق وسطیٰ کے ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں ایپری انٹرنیشنل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ کے ممالک سے بڑی سرمایہ کاری کو راغب کر کے اپنے زرعی شعبے کو جدید بنا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک میں سبز انقلاب بنانا ہے جہاں ہم نہ صرف اپنی گھریلو غذائی ضروریات پوری کریں بلکہ زرعی مصنوعات بھی برآمد کریں۔ احسن اقبال نے کہا کہ آئی ٹی، توانائی، کان کنی، سیاحت اور مہارتوں کی ترقی کے شعبوں میں بھی تعاون کی وسیع گنجائش موجود ہے۔ وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ مشرق وسطیٰ پاکستان کا سٹریٹجک اقتصادی شراکت دار ہے۔

انہوں نے کہا کہ خلیج تعاون کونسل کے ممالک نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوئے اور ایک قابل اعتماد شراکت دار ثابت کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور مشرق وسطیٰ کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات اور تذویراتی اشتراک ہے۔سعودی عرب کے ایران، ترکیہ اور قطر کے ساتھ تعلقات کلیدی تبدیلی ہے خلیجی ممالک کا مجموعی تجارتی حجم 2030ء تک 600 ارب ڈالر سے تجاوز کر جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ پاکستان کے ان تمام ممالک کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں، اس لیے ملک کے لیے ان تبدیلیوں سے ہم آہنگ ہونے کے مواقع موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں