ملک بوستان

پاکستان کے ڈیفالٹ کے دور دور تک نشان نہیں: ملک بوستان

کراچی(گلف آن لائن) چیئرمین پاکستان فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن ملک بوستان نے کہا ہے کہ ملک میں 10 ارب ڈالر زرمبادلہ موجود ہے اور 28 ماہ میں پہلی بار کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوا ہے لہٰذا پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کے دور دور تک نشان نہیں۔میڈیا سے گفتگو میں ملک بوستان نے کہا کہ ڈالر کی قیمت مارکیٹ میں اوپر نیچے ہوتی رہتی ہے، ڈالر 315 سے 320 روپے کے درمیان چلا گیا تھا،

کریڈٹ کارڈ کی پیمنٹ 10 سے 15 ملین ڈالر یومیہ تھی، ہمارے پاس سپلائی 5 سے 7 ملین ڈالر ہے، مارکیٹ میں اتنا والیم نہیں تھا، جب ڈالر کی طلب آئی تو نرخ بڑھنے ہی تھے۔انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کو آگاہ کیا کہ بینک کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے لیے ڈالر خرید رہے ہیں، اسحاق ڈار نے ہدایت کی کہ کریڈٹ کارڈ کی پیمنٹ بینک ریٹ پر ہوگی، حج فلائٹس ہیں اس لیے عازمین حج کے لیے بھی ڈالر کی ڈیمانڈ ہے، حج فلائٹس مکمل ہوں گی تو عید پر اورسیز پاکستانی آئیں گے اور ڈالر کا ریٹ گرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں