سراج الحق

پاکستان کو مسجد سمجھتے ہیں، سراج الحق

ملتان (گلف آن لائن)امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ریاست کا رشتہ مکان اور مکین کا نہیں پاکستان کو مسجد سمجھتے ہیں۔ملتان میں امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان سراج الحق نے انتخابی کنونشن سے خطاب میں کہا کہ خوش حال پاکستان، کرپشن فری پاکستان کے لیے بھی اہم قدم ہے۔

انہوںنے کہاکہ ملک کوماں کی گود کی طرح ایک مقدس گود سمجھتے ہیں، ہم اس پاکستان کی تلاش میں ہیں جس کا خواب علامہ اقبال نے دیکھا تھا۔سراج الحق نے کہا کہ اس پاکستان کی تلاش میں ہیں جہاں حکمراں تک عوام کی رسائی ہو، آج عدالتوں میں انصاف کی بجائے چہروں کو دیکھا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کون سا ایسا شعبہ ہے جس پر ظالموں نے ڈرون حملے نہیں کیے، جو بھی وزیرِ خزانہ آتا ہے، کہتا ہے کہ وسائل کم ہیں۔امیر جماعتِ اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہاکہ کون ہے جو توشہ خانے میں شامل نہیں؟ نیب کے دفاتر میں کون ہے جس کا نام نہیں ؟

اپنا تبصرہ بھیجیں