اسلام آباد ہائیکورٹ

ہائی کورٹ کی لاپتہ وکیل ریاض حنیف راہی کی بازیابی درخواست پر پولیس کو موبائل فون لوکیشن ٹریس کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (گلف آن لائن) ہائی کورٹ نے لاپتہ وکیل ریاض حنیف راہی کی بازیابی درخواست پر پولیس کو موبائل فون لوکیشن ٹریس کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیس کی سماعت کی ۔ جسٹس طار ق محمود جہانگیری نے کہاکہ کیس کے تفتیشی افسر کو بلائیں۔

دور ان سماعت پولیس کی جانب سے رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی ۔ جسٹس طار ق محمود جہانگیری نے کہاکہ انہوں نے تو پورے پاکستان کو خط لکھ دیے ہیں، آئی ایس آئی اور آئی بی سمیت سب کو کہہ دیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ان کی رپورٹ آئے گی تو پتہ چلے گا، ایک ہفتے کا وقت دے دیتے ہیں۔ عدالت نے پٹیشن ر کو ہدایت کی کہ اگر آپ کے پاس کوئی معلومات ہیں تو پولیس کو آگاہ کریں۔ جسٹس طار ق محمود جہانگیری نے کہاکہ ایف آئی آر درج ہو چکی ہے، اگر پولیس تعاون نہیں کرتی تو عدالت موجود ہے۔

عدالت نے استفسار کیاکہ کیا پولیس نے موبائل کا سی ڈی آر نکلوایا ہے؟ ۔عدالت نے پولیس کو موبائل فون لوکیشن ٹریس کرنے کی ہدایت کی ۔ عدالت نے کہاکہ لاپتہ وکیل کے اہل خانہ کو کسی پر شک ہو تو پولیس کو آگاہ کریں۔ عدالت نے لاپتہ وکیل ریاض حنیف راہی کی بازیابی درخواست پر سماعت 20 جون تک ملتوی کر دی ،سپریم کورٹ کے وکیل ریاض حنیف راہی چھ جون سے لاپتہ ہیں ،لاپتہ وکیل کے بیٹے حافظ اسامہ ریاض نے اپنے والد کی بازیابی کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں