اسد عمر

عسکری ٹاور حملہ کیس، عدالت کا اسد عمر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور ( گلف آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت نے عسکری ٹاور حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف رہنما اسد عمر کی عبوری ضمانت میں 27 جون تک توسیع کر دی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے اسد عمر کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، اسد عمر ضمانتی مچلکوں کی میعاد ختم ہونے پر عدالت پیش ہوئے۔عدالت نے سابق وفاقی وزیر کو مقدمہ میں شامل تفتیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے 27 جون تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے ضمانتی مچلکے جمع کروا دیئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں