سالانہ امتحانات

سمندری طوفان کے پیش نظر انٹر بورڈ کراچی نے امتحانات ملتوی کردیئے

کراچی(گلگ آن لائن)سمندری طوفان بائپر جوائے کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر انٹربورڈ کراچی نے امتحانی پرچے ملتوی کردیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کی جانب سے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انٹر بورڈ کراچی نے 14 جون اور 15جون کو ہونے والے پرچے ملتوی کردیے ہیں۔

تعلیمی بورڈ کے اعلامیے کے مطابق ملتوی ہونے والے پرچوں کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔یاد رہے کہ سمندری طوفان بپرجوائے کی سندھ کے ساحلوں کی جانب پیش قدمی تیز تر ہوگئی ہے۔شہرقائد میں مطلع ابر آلود اور تیز ہواؤں کا راج ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں