سونے کی قیمت

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی تاریخی کمی

کراچی(گلف آن لائن) ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی تاریخی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں محض دو امریکی ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی اور نئی قدر ایک ہزار 961 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد ،سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد، راولپنڈی، ملتان سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں چار ہزار روپے کی بڑی کمی دیکھی گئی اور نئی قدر دو لاکھ 21 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔

اُدھر فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قدر 3430 روپے گھٹ گئی جس کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 89 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں