چینی صدر

چینی صدر ہمیشہ عوام کی دلچسپی کے معاملات کے قر یب رہے ہیں

بیجنگ (گلف آن لائن)چینی صدر شی جن پھنگ کی مصروفیات ہمیشہ عوام کے لیے ہوتی ہیں ۔جب وہ صوبہ حہ بئی میں کام کرتے تھے ،تو وہ پوری کاؤنٹی میں عوام کے حال سے باخبر رہنے کے لیے ایک سائیکل پر سفر کرتے تھے ۔جب وہ صوبہ فو جیان کے نینگ دہ علاقے میں کام کرتے تھے تب بھی وہ دوردراز علاقوں میں جاتے تھے اور وہاں عوام کے حالات زندگی معلوم کرتے تھے اور جب وہ صوبہ زے جیانگ میں خدمات سر انجام دے رہے تھے تو شدید سمندری طوفان کے وقت وہ پوری رات لوگوں کی محفوظ مقامات تک منتقلی کے کام میں مصروف رہے ۔

سی پی سی کی اٹھارہویں قومی کانگریس کے بعد شی جن پھنگ نے مختلف علاقوں کے سو سے زائد دورے کیے اور عوام کی دلچسپی کے معاملات ہمیشہ ان کے دل کے قریب رہے ۔ وہ کہتے ہیں کہ “میرا کام ہی عوام کی خدمت کرنا ہے ۔تھکاوٹ کافی ہے ،لیکن خوشیاں بھی کافی ہیں”۔شی جن پھنگ نے اپنی ایک کتاب میں لکھا تھا کہ ہر ایک سرکاری عہدے دار کو اپنے وقت کو عوام کے لیے بھرپور وقف کرنا چاہیئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں