جی سی یونیورسٹی

گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کا تیسرا کانووکیشن 23جون کو ہو گا

مکوآنہ (گلف آن لائن)گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کا تیسرا کانووکیشن 23جون کومنعقد ہو گا،جس کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب و چانسلر ویمن یونیورسٹی محمد بلیغ الرحمن ہوں گے یونیورسٹی ترجمان نے بتایا کہ جلسہ تقسیم اسناد میں پی ایچ ڈی ڈگری سیشن2019 تا 2022، ایم ایس و ایم فل سیشن2019 تا 2021،ایم اے،

ایم ایس سی سیشن2019 تا 2021 اور 2020 تا 2022 اوربی ایس ڈگری سیشن2017 تا 2021 اور2018 تا 2022 کی 4000 طالبات کو ڈگری سے نوازا جائے گا۔اس سلسلے میں تمام طالبات کا ایک دن قبل یعنی 22جون کو فل ڈریس ریہرسل پر آنا لازمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں متعلقہ طالبات کو باضابطہ طور پر آگاہ اور رجسٹریشن کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈلز حاصل کرنے والی طالبات والدین میں سے کسی ایک کو ساتھ لا سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کانووکیشن کے انعقاد کیلئے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں