حافظ نعیم الرحمن

30سے زائد منتخب اراکین کو لاپتہ کیا گیا ہے،حافظ نعیم

کراچی (گلف آن لائن)امیرِ جماعت اسلامی کراچی اور جماعت اسلامی کے میئر کراچی کے لیے امیدوار حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ 30سے زائد منتخب اراکین کو لاپتہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ بات آرٹس کونسل کراچی میں حافظ نعیم الرحمن نے ریٹرننگ آفیسر سے مکالمے کے دوران کہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خبریں ہیں کہ ان افراد کو حراست میں لیا گیا ہے،ایسے میں میئر کے الیکشن کیسے ہوں گے؟حافظ نعیم الرحمن نے ریٹرننگ آفیسر سے یہ بھی کہا کہ آپ کی ذمے داری تھی کہ ان افراد کو یہاں لاتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں